وزیر اعلی کے کوآرڈینیٹر ظفر محمد شادم خیل کا اپنے انتخابی حلقے کے گاوں بوبر آمد پر فقید المثال استقبال

Spread the love

اس موقع پر پارٹی کے عہدیداران سپورٹران گاوں کے نمبردران عمائدین اور یوتھ ونگ کے تمام عہدیداروں بھی موجود تھے۔

گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلی کے کوارڑنیٹر ظفر محمد شادم خیل کا اپنے انتخابی حلقے کے گاوں بوبر آمد پر فقید المثال استقبال پارٹی کے عہدادران سپورٹران گاوں کے نمبردران، عمائدین اور یوتھ ونگ کے تمام عہدادران موجود تھے گاوں پنچنے پر اہل علاقہ نے ہار پہنانے کے ساتھ دیسی بینڈ کی تھاپ پر استقبال کیا اس موقع پر اہلیان علاقہ کی نمایندگی کرتے ہوئے مقررین نے خطاب کیا اس دوران وزیر اعلیٰ کے کوارڑنیٹر ظفرمحمد شادم خیل نے اپنے خطاب میں کہاکہ بوبر گاوں کی حلقے میں اپنی الگ تاریخی حیثیت ہے بوبر کے سپوٹروں نے دوران الیکشن مسایل کے باوجود آچھا تعاون اور مینڈیٹ دیا گاوں کے مسائل کے بارے تحریک انصاف کی حکومت سنجیدہ ہے بڑی آبادی کو نظر انداذ نہیں کیا جاسکتا ہے بوبر گرلز سکول کو اپ گریڈ کرکے ہائی کادرجہ دیا گیا ہے بوائز ہائی سکول کو ہائیر اسکینڈری اور بوبر میں علاج معالجے کے لیے ایم کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے انشااللہ بہت جلد بوبر پارٹی سپورٹران اور گرینڈ کمیٹی کے ساتھ مل کے مسائل حل کرنے کے لیے پلان ترتیب دیا جائے گاان کا کہنا تھا صوبائی حکومت نے اپنے پہلے نو مہنوں کے دوران گلگت بلتستان کے لیے ریکارڈ ترقیاتی مالیاتی پلان 370 ارب کا عظیم تحفہ دیا 150 ارب مالیت کے میگا منصوبے،106ارب کا تاریخی بجٹ، ریگولر بجٹ 32 سے بڑھا کر 47 ارب،58 فیصد آبادی کو کورونا کی پہلی ویکسین، فور جی انٹرنیٹ سروس ،میڈیکل کالج کا قیام،کےکے ایچ سے شونٹر تک 121کلومیٹر ایکسپریس وے،غذر کے لیے گلگت شندور ایکسپریس50ارب،گرلز کیڈیٹ کالج،اور تینوں حلقوں کے لیے ڈیڑھ ارب سے زاہد کی ترقیاتی منصوبے وزیر اعلیٰ کی بہتر حکمت عملی کی ذندہ مثال ہے ان کا کہنا تھا کہ غذر حلقہ ون کے لیے 40 کروڈ کے منصوبے منظور ہوئے جوکہ صوبائی حکومت نے دیرینہ مسائل کا خاتمے کی بہترین سیڑھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں