تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد نو منتخب عہدداران کو مبارکباد۔لیاقت عباسی
ایبٹ آباد(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد نو منتخب عہدداران کو سینئر رہنماء لیاقت عباسی کی مبارک باد پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کی تنظیم تشکیل دے دی گئی جس کے صدر نثار صفدر جدون کو اور جنرل سیکٹری حافظ جاوید صاحب کو بنایا گیا تحصیل لورہ سے راجہ فضل
الرحمان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور بابو جمال کو جوائنٹ سکریٹری بنایا گیا تحصیل لورہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت لیاقت عباسی نے راجہ فضل الرحمن اور بابو جمال سمیت پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ پارٹی کی ہر پالیسی سے اتفاق اور تنظیمی معاملات پر پورا تعاون کریں گے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں جناب علی اصغر خان صدر پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ریجن جناب علی خان جدون جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن عوامی ایم پی اے پی کے 36 نذیر عباسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی بہترین کاوشوں سے ضلع ایبٹ آباد کی تنظیم تشکیل دی اور تقریبا ہر علاقے کو نمائندگی دی. ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ سوفیصد رزلٹ کسی جگہ نہیں ہوتا کچھ خامیاں بھی رہ گئی ہوگی جس طرح تحصیل لورا کا میرٹ تین عہدے بنتا تھا گلیات سے بھی کچھ آوازیں آرہی ہیں اس کے باوجود ان حالات میں ہر تحصیل اور ہر سرکل سے بھرپور مشاورت کی گئی اور اپنے صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ایک بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا. مزید ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر ہزارہ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ضلعی قیادت سے امید رکھتا ہوں کہ وہ تحصیل کی تنظیم کو بھی اسی جذبے اور محنت سے بنائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے رابطہ رکھیں گے ، پارٹی کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ورکر کی عزت نفس کا خاص طور پر خیال رکھیں گے اور یہی وہ مضبوط بنیادیں ہوگی جو آئندہ الیکشن میں پارٹی کو تقویت فراہم کریگی.اور آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں جناب نذیر عباسی کو گزارش کرونگا کے لورہ گھوڑا گلی روڈ کا کام شروع کیا جائے روڈ بہت ہی خراب ہو چکا ہے گھوڑا گلی سے لورا ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے.ادھر بڑوا ڈھیری رخالہ گمبیر روڈ بھی شدید خراب ہوچکا ہے. تاہم اس روڈ کا زیادہ تر حصہ وہ خراب ہے جو پنجاب میں ہے اور پنجاب میں بھی حکومت تحریک انصاف کی ہے لہذا ہم علی اصغر، علی جدون اور نذیر عباسی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پنجاب حکومت سے رابطہ کرکے اس روڈ کی مرمت کرائی جائے.