پی ٹی آئی آزاد کشمیر نوٹنگھم کی طرف سے یوم تشکر کی ایک خوبصورت تقریب منعقد

Spread the love

یوجی نیوز ناٹنگھم پی ٹی آئی آزاد کشمیر نوٹنگھم کی طرف سے آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھر پور کامیابی کی خوشی میں اور بیرسٹرسلطان کے آزاد کشمیر کے صدر منتخب ھونے، سردار عبدالقیوم نیازی کے وزیراعظم بننے اور کھوئ رٹہ سے ڈاکٹر نثار عنصر ابدالی کے وزیر صحت بننے کی خوشی میں یوم تشکر کی ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی ۔

اس خوبصورت تقریب کا اہتمام سابق صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نوٹنگم زاہد چوہدری سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر ناٹنگھم، چوہدری محمد ریاض، چودھری محمد ایوب ،چوہدری محمد اصغر، چوہدری محمد منیر، چوہدری محمد شوکت اور چوہدری آفتاب یوسف نے کیا۔
ڈاکٹر محمد مقصود ابدالی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خدمت پچھلے دس سال سے علاقے کے لوگوں کی کر رہے ہیں مگر اب عمران خان کے ساتھ مل کر وہ اس کا دائرہ مزید وسیع کر سکتے ہیں۔ اور عمران خان ایماندار صادق اور امین ہے جس کے ساتھ انھیں کام کرنے کی بہت زیادہ خوشی ہے ۔
ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان سے آزاد کشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نثار عنصر ابدالی نے حاضرین سے براہ راست خطاب بھی کیا اور ورکز کا شکریہ ادا کیا۔

دیگر شراکاء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے آزاد کشمیر میں نئے دور کا آغاز ہو گا۔ اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔اس تقریب میں کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں