گندگی کے ڈھیر، ناجائز تجاوزات، تعفن زدہ جراثیم سے آلودہ واٹر سپلائی سسٹم،وزیرآباد کی پہچان بن گئے

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) گندگی کے ڈھیر، ناجائز تجاوزات، تعفن زدہ جراثیم سے آلودہ واٹر سپلائی سسٹم، ابلتے گٹر تاریخی اعتبار سے منفرد حیثیت کے حامل شہر وزیرآباد کی پہچان بن کر رہ گئے ھیں.شہر کی پچاس فی صد سے زاید آبادی میں سینٹری ورکر ناپید ھیں،دستیاب سینٹری ورکرز کو بھی سینٹری سپر وائزر ڈیوٹی سے غائب کر دیتے ھیں اور ہفتے میں صرف دو دن گلی محلوں میں کام کیا جاتا ھے. گھوسٹ بھرتیوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رھا ھے. مین بازار، بکر گلہ، موتی بازار، برتن بازار، لاھوری گیٹ،بنک روڈ، سیالکوٹ روڈ، شیخ القران چوک، سرکلر روڈ، جی ٹی روڈ، احمد نگر روڈ اور دیگر اھم شاھراھوں پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ھے اور پیل چلنا بھی محال ھو چکا ھے. بلدیہ کے ذمہ داران غفلت کی نیند سو تھے ھیں اور ٹیکس گزار شہریوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ھے.حکومتی اور اپوزیشن عناصر لفظی جمع تفریق کے ذریعے اپنا اپنا رونا رو کر عوامی مسائل سے مجرمانہ چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہے ھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں