لنڈی کوتل سے امان علی شینواری ۔
پانی ہے نہ بجلی۔پروفیسر سٹاف میں کمی۔بی ایس مضامین میں اضافے کے ساتھ نئی بلاک کی تعمیر وقت کے عین مطابق ضروری ہے۔کالج میں ماڈل لیب کا قیام ناگزیر ہے جس میں کم ازکم پچاس کمپیوٹرسسٹم فراہم ہونا لازمی ہے۔ قبائلی طلباء کو تعلیم جاری رکھنے کیلٸے سکالرشپ منظور کیا جائے۔طالب علم کامل شینواری اور فضل واحد کا مطالبہ
ہم طلباء کو بہترین ماحول فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔پانی کا مسئلہ سنگین ہے محکمہ پبلک ہیلتھ پانی کابندوبست کرے بہترہوگی۔ بی ایس الحاق کا مسئلہ حل ہوا۔مزید مضامین کیلئے متعلقہ حکام کو درخواستیں دی ہیں عنقریب بی ایس سبجیکٹس میں اضافہ ہوجائے گا۔طلباء اور سٹاف کی لئے ٹرانسپورٹ ان کی آنے جانے اورحاضری کیلئے ضروری ہے۔طلباء کی مسائل حل کرنے میں بھرپور کوششیں جاری ہے۔معاشرے کی ترقی و مثبت کردار تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہے۔ تعلیم دوست اور طلباء کی تربیت کیلئے سازگارماحول فراہمی کیلئے والدین ساتھ دیجئے اور بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں۔محمد سعید پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل
لنڈی کوتل ضلع خیبر کا ہیڈ کوارٹرہے یہاں پر یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے۔کالج میں درپیش مسائل کے حل کیلئے ایڈمنسٹریشن کردار ادا کریں۔ ابودردا شینواری
پبلک ہیلتھ کالج کے ساتھ پانی پائپ سے کنکشن دے تاکہ پانی کا مسئلہ حل ہوسکے۔ ڈیولپمنٹ سکیل ، تربیتی کورسزز کا آغاذ ضروری ہے۔فضل واحد
حکومت پروفیسرز کو بھی ڈاکٹرزجیسے الاونس کا اعلان کرے۔ پروفیسر جان اللہ شینواری
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل مسائل کے حوالے سے لنڈی کوتل پریس کلب میں پروگرام میٹ دی پریس کا انعقاد ہوا جسمیں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل کے پرنسپل محمد سعید، ایسوسی ایٹ پروفیسر جان اللہ شینواری،طالب علم فضل واحد اور کامل شینواری کے علاوہ خیبرسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ابودردا نے شرکت کی طلباء نے کالج کے جملہ مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے درپیش مسائل سے طلباء کیساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تاہے کامل شینواری نے کہا کہ کالج میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ہے جبکہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لیبارٹری غیر فعال ہے اور خصوصاً کمپیوٹر سائنس طلباء کوانتہائی مشکلات کا سامنا ہے اسکے علاوہ کالج میں صرف چار مضامین میں بی ایس پروگرام کا آغاز ہواہے جبکہ بیشتر مضامین میں بی ایس کی سہولت نہیں ہے طلباء دوسرے پروگرام میں بی ایس کرنا چاہتے ہیں لیکن انکے کالج میں یہ سہولت میسر نہیں ہے جس کی بنیادی وجہ کالج میں سہولت کا فقدان ہے جس میں ماڈل لیب اولین شرط ہے جس کے ہم مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے طلباء کا سکالر شپ بھی نہیں مل رہا ہے اسکے علاوہ کالج میں کلاس رومز کی بھی کمی ہے طلباء بعض اوقات سیڑھیوں میں یا گراونڈمیں کلاس لینے پر مجبور ہو تے ہیں طلباء نے کہا کہ کالج پرنسپل بنگلے کے ساتھ کالج کی پراپرٹی ہے وہاں پر جدید تر کے بلڈنگ تعمیر کیاجائے ان سب مسائل کے حوالے سے پرنسپل محمد سعید نے بتایا کہ کالج میں جملہ مسائل ہیں جس کی حل کیلئے کوشاں ہوں اور کالج کی تمام انتظامیہ ان مسائل پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کیساتھ مسلسل رابط میں ہے پرنسپل محمد سعید نے کہا کہ کالج کے ٹرانسپورٹ کے حل کیلئے انہوں نے کامران بنگش کو تجاویز بھیج دی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کالج کے اساتذہ کیلئے ایک گاڑی جبکہ طلباء کیلئے دو بسیں چلائی جائے گی جس سے طلباء کے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوگا اسکے علاوہ پرنسپل نے یہ بھی بتایا کہ کرونا کی وجہ سے پبلک سروس کمیشن پر لیکچرز کی بھرتی نہیں لئے گئے انہیں یقین ہے کہ جلد ہی لیکچررز کا مسئلہ حل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ اگر گریڈ اسٹیشن انہیں کالج کیلئے بجلی مہیا کریں تو وہ بل دینے کو تیار ہیں کالج میں جلد ہی چار نئے مضامین میں بی ایس شروع کیا جائے گا جن میں بائیو ٹیکنالوجی، لائبریری ساینس،جیو گرافی اور سپورٹس ساینس شامل ہونگے مسائل زیادہ ہے لیکن حل کے لئے سنجیدہ ہے پرنسپل محمد سعید نے کہا کہ ترقی تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہے والدین بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی حاضری کو یقینی بنائیں ہم بہترمعاشرے کیلئے تعلیم دوست ماحول فراہمی کیلئے کوشاں ہے
