مجدد الف ثانی کی دین اسلام کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے المدینہ جامع مسجد اولڈہم میں روحانی تقریب کا انعقاد

Spread the love

یوم مجدد الف ثانی کی دین اسلام کے لیے خدمات کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لیے المدینہ جامع مسجد اولڈہم میں روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ صوفی محمد اصغر مہمان خصوصی تھے۔

اولڈھم (عارف چودھری)
یوم مجدد کے حوالہ سے تاریخ اسلام کے ممتاز مذہبی راہنما مجدد الف ثانی کی دین اسلام کے لیے لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے المدینہ جامع مسجد اولڈہم  میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر صوفی محمد اصغر مہمان خصوصی تھے تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام کی ترویج میں علماء اور اولیاء کا کردار سب سے نمایاں ہے ہے برصغیر میں امام مجدد الف ثانی نے مشکل وقت میں  مسلمانوں کی رہنمائی کی۔انکا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر سے روحانی محفل میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کو علمائے کرام نے شان اولیاء کرام بارے اپنے تاثرات بیان کیے ۔ انکا کہنا تھا کہ مجدد الف ثانی ایک ایسی شخصیت تھے کہ تاریخ کے اوراق پر ہیں انہوں نے اکبری دور میں کلمہ حق بلند کیا اس عظیم شخصیت کی وجہ سے اسلام کو چار چاند لگے۔ صوفی محمد اویس کا کہنا تھا کہ مجدد الف ثانی نے پوری زندگی جدوجہد کی لیکن دین اسلام پر استحکام رہے اور انکی جدوجہد کی وجہ سے آج دین اسلام اصل اور حقیقی حالت میں موجود ہے۔ تقریب میں شریک دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم یہاں عظیم مذہبی راہنما مجدد الف ثانی کی سوانح حیات کو یاد کرنے کے لیے جمع ہوئے اور آجکے لوٹ مار اور فتنے کے دور میں بھی انکی یادیں ہمارے ساتھ ہم  عین سنت اور شریعت پر عمل پیرا ہیں۔ پروگرام کے انٹظامات نوجوان عالم محمد منیر نے بہت اچھے سے کئے تھے

مجدد الف ثانی کی دین اسلام کے لیے خدمات امت مسلمہ کے لیے قیمتی سرمایہ حیات ہیں اور تاقیامت کلمہ گو انکی سوانح عمری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں