ساہیوال کمشنر علی بہادر قاضی کا جاری ڈیجیٹل گرداوری کا جائزہ

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم

کمشنر علی بہادر قاضی کا جاری ڈیجیٹل گرداوری کا جائزہ لینے کے لئے چک نمبر 88/9L کا دورہ،رئیل ٹائم گرداوری کی معلومات کیں -ڈیجیٹل گرداروی سے پٹوار خانوں میں بیٹھ کر جعلی گرداوری درج کرنے کا خاتمہ ہو گا اور زمینوں پر قبضوں کی شکایت دور ہونگی،کمشنر -تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے صوبے بھر کی طرح ساہیوال میں جاری ڈیجیٹل گرداوری کا جائزہ لینے کے لئے نواحی چک نمبر88/9Lکا دورہ کیا اور ایپ پر رئیل ٹائم گرداوری ہوتے دیکھی -انہو ں نے متعلقہ گرداور اور پٹواری سے ڈیجیٹل گرداوری سے متعلقہ تمام معلومات بھی لیں -اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فضائل مدثر اور تحصیلدار ساہیوال محمد رفیق بھی ان کے ہمراہ تھے -اس موقع پر کمشنر علی بہادر قاضی نے امید ظاہر کی کہ ڈیجیٹل گرداوری سے فصلوں کی پیداوار کا درست اندازہ ہو گا جس سے ملک میں فوڈ سکیورٹی میں مدد ملے گی -ماضی کی طرح پٹوار خانوں میں بیٹھ کر فرضی گرداوری کرنے سے بھی نجات ملے گی جس سے زمینوں کے قبضوں کی شکایات دور ہونگی اور محکمہ مال کے فیلڈ افسران صحیح معنوں میں فیلڈ میں کام کر کے معلومات اکٹھی کریں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں