چئرمین ایف بی آر اشفاق احمد نے ضلع خیبر طورخم بارڈر کسٹم کمپاؤنڈ اور زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا

Spread the love

ایف بی آر کے چئیرمین اشفاق خان کسٹم کلکٹر پشاور امجد الرحمن اور دیگر حکام نے طورخم کسٹم کمپاؤنڈ اور زیروپوائنٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر کسٹم کلئیرنس ایجنٹس ، سرحد چیمبر اور خیبر چیمبر آف کامرس کے مشران کے مسائل سے اگاہی حاصلبکی اس موقع پر ایف بی آر کے چئیرمین اشفاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے آنے والے امپورٹ فروٹ سبزی پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہیں جس کے بدولت گزشتہ روز افغانستان سے بڑی تعداد میں فروٹ اور سبزیوں سے بھری سینکڑوں گاڑیاں طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں چئیرمین ایف بی آر نے کہا کہ طورخم بارڈر پر دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر کرنے کے لئے جلد ایف بی آر اور پاکستانی حکام کی وفد کابل کا دورہ کریگی اور وہاں پر تجارتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لئے افغانستان کے نئ حکومت امارات اسلامی حکام کے ساتھ بات چیت کریگی انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امارات اسلامی حکومت کے مستحکم ہونے کے بعد دو طرفہ تجارت میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر ہو جائے گی چئیرمین ایف بی آر نے دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر کہا کہ طورخم بارڈر پر کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کی جائے گی طورخم بارڈر پر افغانستان جانے اور آنے والے مال بردار گاڑیوں کو کلئیر نس مزید تیز کیا جائے گا تاکہ کسٹم کلئیر نس ایجنٹس تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے مشکلات میں کمی آجائے اور دو طرفہ تجارت میں مزید بہتری اسکیں. چئرمین ایف بی آر اشفاق احمد نے طورخم بارڈر زیروپوائنٹ کا دورہ کیا جہاں پر تجارتی سرگرمیوں اور موجودہ صورتحال پر سیکورٹی فورسز اور کسٹم حکام نے بریفنگ دی. چئیرمین ایف بی آر کا دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر ان کے ہمراہ ایف بی آر کے ممبر جدون خان کسٹم کلکٹر پشاور اپریزمنٹ امجد الرحمن، پریوینٹیو کلکٹر کامران خان، کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر، ڈپٹی کلکٹر طورخم اپریزمنٹ عمیر زاہد، ڈپٹی کلکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ امانت علی، ایڈیشنل کلکٹر اپریزمنٹ طیب خان،اسسٹنٹ کلکٹر اپریزمنٹ زاہد خان،صدیق اکبر، سرحد چیمبر آف کامرس کے ضیاءالحق سرحدی،خیبر چیمبر آف کامرس کے جواد کاظمی، طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے صدر ظہیر اللہ شینواری،جنرل سیکرٹری ابلان شینواری اور دیگر کسٹم کلئیر نس ایجنٹس بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں