ہری پور،سابقہ امیدار قومی اسمبلی شائستہ ناز و دیگر خواتین مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے

Spread the love

موجودہ حکومت کی وجہ سے عوام کیڑے مکوڑوں جیسی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔شائستہ ناز

اشیاء کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ غریب آدمی ان تک پہنچ ہی نہیں سکتا۔سابق امیدار قومی اسمبلی

ہری پور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق تبدیلی والی حکومت کے غلط پالیسی اور ہر نئے دن بڑھتی مہنگائی کیخلاف رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابق امیداور قومی اسمبلی شائستہ ناز کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کے علاوہ مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و سابقہ امیداور قومی اسمبلی شائستہ ناز نے کہ وقت بدل گیا حکمران بدل گئے مگر نہ بدلے تو ہری پور کے حالات نہ بدلے عوام تبدیلی والی اس حکومت کی وجہ سے مصائب اور مسائل کی یلغار میں آہ و فغاں کرتے نظر آتے ہیں عوام مہنگائی اور بے روزگاری کا رونا رو رہے ہیں ہر نئے دن اشیا مہنگی ہونے سے عوام صرف چیزوں کی قیمتیں پوچھنے تک محدود ہو کر رہ گئی پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سابقہ امیداور قومی اسمبلی شائستہ ناز نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اشیاء کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ غریب آدمی ان تک پہنچ ہی نہیں سکتا جس کی وجہ سے غریب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا ہے خان صاحب کی تبدیلی والی حکومت اتے ہی عوام کیڑے مکوڑوں جیسی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے اب عمران خان کو گھر جانا چاہیے تا کہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں