کرکٹر عماد عالم خان کا تعلق خیبر پختون خواہ نوتھیہ قدیم سے ہے جو مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی کے سگے بھانجے ہیں۔
اٹلی(چیف اکرام الدین) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے خیبرپختونخوا نوتھیہ قدیم پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر آل راونڈر عماد عالم خان اٹلی کرکٹ نیشنل ٹیم میں سلیکٹ ہو گئے ہیں۔آل راونڈر کرکٹر عماد عالم خان 2017 کو اٹلی منتقل ہوگئے اور انہوں نے اٹلی کے شہر برشیاء سے لیگ کرکٹ کھیلتے رہے اور چار سالوں میں زبردست محنت کے اور شاندار پرفارمینس کے باعث اٹلی نیشنل کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے۔ال راونڈر عماد عالم خان اسوقت اسپین میں شروع ہونے یورپین ٹی 10 کرکٹ چمپین شیپ جو کہ آج سے شروع ہو رہا ہے اور وہ یورپی چمپین شیپ میں اٹلی کی قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔یورپین چیمپین شیپ میں ٹوٹل 15 یورپی ممالک کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ آل راؤنڈر عماد عالم خان پہلے پاکستانی نثراد اور سینیئر کرکٹر اٹلی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوئے ہے۔آل راونڈر عماد عالم خان سگے بھانجے سابق آل راؤنڈر پاکستان کلر اور USA نیشنل کرکٹ ٹیم و سلیکٹر جانثار خان، ،سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اصغر خان برٹش نیشنل اور صوبائی ترجمان پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی و شیید آصف خان باغی، ارشد خان کے سگے بھانجے ہیں۔آل راونڈر عماد عالم خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اٹلی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہونے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا میری کامیابی میں خصوصی طور پر میری والدہ ماجدہ ،والد عالم زیب خان، بھائی انوار عالم خان ، بہنوں ،کزنز، رشتے داروں دوست احباب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں اور پشتون ہوں۔انشاء اللّٰہ میں مزید محنت کرونگا اور اٹلی کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل سرکٹ میں لے کر آؤنگا۔
