برطانیہ میں پاکستان کے سابق سفیر، عزت ماب واجد شمس الحسن صاحب وفات پا گئے

Spread the love

‎إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
‎كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ

‎برطانیہ میں پاکستان کے سابق سفیر، عزت ماب واجد شمس الحسن صاحب وفات پا گئے۔ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات بلند کریں آمین۔ واجد صاحب ذوالفقار علی اور بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے دیرینہ ساتھی تھے ۔

‎وہ ایک زہین سمجھدار اور محب وطن جمہوریت پسند تھے اور اپنی پارٹی کے ساتھ آخری وقت تک جڑے رہے۔ میرے ساتھ ہمیشہ شفقت فرماتے تھے۔ ہم نے جنرل مشرف کے دور میں بہت سارے پروگراموں میں اکٹھے شرکت کی اور اپنی اپنی پارٹی کی نمائیندگی کی۔

‎مجھے فخر ہے کہ اوپی ایف کی برطانیہ سے ایڈوائزری کونسل تشکیل دیتے وقت میں نے انہیں ممبر تجویز کیا۔ وہ مسلم لیگ ن کے بھی کچھ وقت ہائی کمشنر رہے یہ انکی عزت تھی جسکے سب جمہوریت پسند معترف تھے۔ اللہ پاک انکی مغفرت فرمائیں ۔ آمین بیرسٹر امجد ملک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں