بزم غوثیہ وزیرآباد کے زیر اہتمام 51ویں سالانہ محفل نعت کا اہتمام

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) بزم غوثیہ وزیرآباد کے زیر اہتمام 51ویں سالانہ محفل نعت 7اکتوبر جمعرات کو چوک میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گراونڈ گورنمنٹ ایم سی ھائی سکول وزیرآباد میں صدر بزم غوثیہ میر محمد یوسف منتظم اعلی محمد یوسف چاند کے زیر انتظام چوھدری محمد نذیر وڑائچ کی زیر صدارت منقعد ھو گی. جس میں پیر سید صفی اعظم چن پیر ، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی مہمانان خصوصی ھوں گے.بعد نماز مغرب مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاءالنور، حاجی محمد مشتاق اور صاحبزادہ محمد کاشف چشتی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کی یاد میں دودھ کی سبیل کا افتتاح کریں گے.بعد نماز عشاء محفل نعت میں پروفیسر عبدالروف روفی، محمد شہباز قمر فریدی، سید زیب مسعود شاہ، قاری شاہد محمود، سید طاہر رسول شاہ، غلام فرید چشتی، محمد صابر سردار اور دیگر معروف نعت خواں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذارنہ عقیدت پیش کریں گے.اس موقع پر شرکا ء محفل میں قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ تقیسم کئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں