جہلم نئے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے نادرا کی پالیسیز

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کے حصول کے لئے نادرا احکام نے شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ نئے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے نادرا دفتر پہنچنے پر آپ کو شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آپ کو ٹوکن جاری کیا جائے گا۔آپ نے برانچ کے کاؤنٹر پر فیس جمع کرانا ہو گی۔آپ کی تصویر بنائی جائے گی۔آپ کی انگلیوں کے نشانات اوردستخط لئے جائیں گے۔آپ کا مطلوبہ ڈیٹا یا معلومات حاصل کی جائیں گی اور فارم پرنٹ کر کے آپ کو دے دیا جائے گا تاکہ آپ درج شدہ تمام معلومات کی تسلی کر سکیں۔درخواست فارم کا ایک پرنٹ آپ کو دے دیا جائے گا۔فارم میں درج معلومات درست ہوں تو گزیٹڈ آفیسر سے اس کی تصدیق کرائیں اور فارم واپس جمع کرادیں۔ شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حصول شناختی کارڈ کے لئے رجوع کرنے والے افراد اپنے گھر کے کسی فرد (والد/ والدہ/ بھائی/ بہن/ بیٹا/ بیٹی) کو ساتھ لائیں اور این آر سی پر ان کی انگلیوں کے نشانات لگوائیں تو آپ کو اپنا فارم تصدیق کرانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی جب والدین یا خون کے رشتہ داروں میں سے کوئی آپ کے ہمراہ موجود ہو تو ایسے رشتہ دار کا کارڈ یا اِس کی فوٹو کاپی کے ساتھ درخواست دہندہ کی موجودگی ضروری ہے۔ تاکہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ فارم کی بائیو میٹرک تصدیق کی جا سکے۔ یہ تصدیق آپ کے لئے آپ کے ہمراہ آپ کا رشتہ دار کرے گا۔اگر آپ کے ساتھ والدین یا خون کے رشتہ داروں میں سے کوئی نادرہ کے مرکز میں موجود نہ ہو تو آپ اْن کا کارڈ یا اِس کی نقل، اپنا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ب فارم) یا میٹرک کی سند (یا اِس کے برابر کی سند) یا مارک شیٹ کے ہمراہ سنٹر جا سکتے ہیں۔ اِس صورت میں آپ کو اپنا فارم جمع کروانے سے پہلے گزیٹڈ آفیسر (گریڈ 17 یا اس سے اوپرکے کسی افسر) سے فارم کی تصدیق کروانا ہوگی۔اگر آپ کے پاس اپنے خون کے رشتہ دار کا کارڈ یا اِس کی نقل موجود نہیں تو آپ حلف نامے کے ساتھ بائیو میٹرک گواہ اور ڈیوٹی پر موجود نادرا آفیسر کو مطمئن کرنے کے لئے انٹرویو کے ذریعے اپنا شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ اِس صورت میں آپ کو اپنا فارم جمع کروانے سے پہلے گزیٹڈ آفیسرسے فارم کی تصدیق کروانا ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں