جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری،شہر بھر میں ہوٹلوں،ورکشاپس،کباڑ خانوں، بھٹہ خشت سمیت دیگر مقامات پر بچوں سے کھلے عام جبری مشقت کا سلسلہ نہ رک سکا،محکمہ لیبر کے ذمہ داران کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں جبکہ محکمہ لیبر سے ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرنے والے افسران و اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں معصوم بچوں سے جبری مشقت لینے کا سلسلہ جاری ہے،8 سے12 سال تک کی عمر کے بچے ہوٹلوں،ورکشاپس،بھٹہ خشت،کباڑخانوں سمیت دیگر مقامات پر مزدوری کرتے نظر آتے ہیں جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، محکمہ لیبراور چائلڈ لیبر کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،شہر کی رفاعی، فلاحی، مذہبی، تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لیبر سے مطالبہ کیا ہے کہ چائلڈ لیبر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ معصوم بچے محنت مزدوری کرنے کی بجائے تعلیم حاصل کرکے معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں