جہلم پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرنے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم آذاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر نے گزشتہ روز کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم آذاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری اصغر، چوہدری شکیل، چوہدری زاہد اختر کے ہمراہ موجود تھے، اس موقع پر تنظیمی حوالے اور پارٹی امور کے بارے تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیراعظم آذاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے ضلعی صدر سمیت دیگر مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنما ؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے عوام کی مشکلات کو دور کرنے اور خطے میں تعمیر و ترقی کے لئے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کرتے ہوئے کشمیری عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں