تیز رفتار ٹرک نے 5 سالہ معصوم بچے کو کچل دیا

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) تیز رفتار ٹرک نے 5 سالہ معصوم بچے کو کچل دیا.باپ بیٹی معجزانہ طور پر بچ گئے.تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک لوڈر کو ٹکر مار دی جس سے لوڈر الٹ گیا ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد وزیرآباد شہر کی طرف فرار ھو گیا . محلہ تیلی پورہ وزیرآباد کا رھائشی صدیق موٹرسائیکل پر اپنے دو بچوں تین سالہ بیٹی اور پانچ سالہ بیٹے کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رھا تھا کہ حاجی پورہ چوک کے قریب تیز رفتاری سے بھاگتے ھوئے ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے صدیق اور اس کے آگے بیٹھتی تین سالہ بیٹی دور جا گرے اور معجزانہ طور پر بچ گئے جبکہ پانچ سالہ بیٹا احمد سڑک کے درمیان گر گیا اور ٹرک بچے کو کچلتا ھوا اوپر سے گزر گیا جس سے بچے کے جسم کے ٹکڑے ھو گئے.بے رحم ٹرک ڈرائیور پھر موقع سے فرار ھو گیا جسے شہریوں نے تعاقب کرکے شیخ القران چوک کے قریب پکڑ لیا. سیالکوٹ روڈ سے گزرنے والے پاک آرمی کے قافلہ کے جوانوں نے گاڑی روک کر امدادی کاموں میں حصہ لیا. ریسکیو 1122 کے جوان بھی فوری موقع پر پہنچ گئے اور سڑک سے 5 سالہ معصوم بچے احمد کے کچلے ھوئے جسم کے ٹکڑوں کو تھیلے میں ڈال کر سول ھسپتال لے گئے. اس خوفناک جانکاہ حادثہ سے پورے علاقے کی فضا سوگوار ھو گئی اور تاجروں نے کاروبار بند کر دیا. پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں