پشاور، چیف ٹریفک افیسر عباس مجید خان مروت سے صدر تاجر اتحاد مجیب الرحمان کی قیادت میں وفد ملاقات کر رہا ہے

Spread the love

صدر تاجر اتحاد مجیب الرحمان کی قیادت میں تاجروں کے وفد کی چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت سے ملاقات۔

تاجروں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہر اور کینٹ میں جاری تجاوزات اور نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کو سراہا۔

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)اردو گلوبل رپورٹ کے مطابق صدر تاجر اتحاد مجیب الرحمان کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت سے ملاقات کی ۔ وفد میں آل خیبر پختونخوا رینٹ ایسوسی ایشن کے صدر الحاج ہمایون خان اور سیکرٹری اطلاعات خورشید احمد خلیل بھی شامل تھے۔ تاجروں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہر اور کینٹ میں جاری تجاوزات اور نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کو سراہا اور کہا کہ اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرینگے کیونکہ تجاوزات مافیا کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمان اور دیگر تاجروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہر کی خوبصورتی یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیگا جبکہ ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ تاجر رہنماء بازاروں میں جاکر تجاوزات کے خاتمے بارے تاجروں کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں سمیت دیگر مہمات بھی جاری ہیں اس سلسلے میں تاجروں کی جانب سے تعاون ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے تاجروں کیلئے ہمارے دفاتر کے دروازے کھلے ہیں۔اس موقع پر تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمان نے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں