سکیورٹی معاملات میں کسی بھی قسم کی غفلت اور سستی ناقابل برداشت ہوگی۔سربراہ ضلعی پولیس
اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)گلوبل نیوز رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں نکلنے والے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،جلوس کے روٹ کو مکمل سیل کیا جائے گا ،سیکورٹی پر تعینات پولیس آفیسراور اہلکار صبح سے ہی ڈیوٹی سنبھال لیں گے،مکانات کی چھتوں اور کھڑکیوں میں کھڑے ہو کر جلوس دیکھنے کی ممانعت ہو گی ،جلوس کے روٹ پر آنے والی مارکیٹیں اور دوکانیں بند رہیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا ،ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ چہلم کے مرکزی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں ،سیکورٹی معاملات میں کسی بھی قسم کی غفلت اور سستی ناقابل برداشت ہو گی،زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت ہر قسم کی قانون شکنی پر قانون فوری طور پر حرکت میں آئے گا ،کسی کو کسی بھی حوالے سے نفرتیں اور شرانگیزیاں پھیلانے کی ہر گز ہرگز اجازت نہیں ہو گی،ڈی پی او کو بتایا گیا کہ مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لئے 2 گزٹیڈ آفیسر 6 انپسکٹرز،18 سب انسپکٹرز 52 اے ایس آئیز،13 ہیڈ کانسٹیبلز اور 352 کانسٹیبلز ولیڈی کانسٹیبلز سمیت 443 آفیسر اور اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،ڈی پی او نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدائت کی کہ سیکورٹی اہلکاروں کو کھانا اور دیگر انسانی تقاضوں کے لوازمات ڈیوٹی پوائنٹ پر ہی پہنچائیں جائیں گے کوئی اہلکار ہائیر اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ڈیوٹی والا پوائنٹ چھوڑ نہیں سکے گا۔
