ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے مہنگائی مافیا کیخلاف اقدامات میں تیزی

Spread the love

ساہیوال30ستمبر(چوہدری محمد آ صف ندیم)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے مہنگائی مافیا کیخلاف اقدامات میں تیزی آگئی- مہنگائی مافیا کی کمر توڑنے کے لئےکمشنر بہادر علی قاضی اور ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نےسبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرکے سپلائی چین کا جائزہ لیا اور آلو،پیاز،ٹماٹر، گوبھی کی اپنی نگرانی میں بولی کرائی-انہوں نے ہدایت کی کہ کسان پلیٹ فارم پر کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے-کمشنر ساہیوال بہادر علی قاضی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کمیشن مافیا کے برے دن آگئے ہیں حکومت پنجاب نے مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرنے کا ٹاسک دیا ہے کسی آڑھتی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائیگی-کمشنر نے مزید کہا کہ
منڈی سے عام مارکیٹ تک ریٹس میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہونے دینگے-ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ بڑے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے نیٹ ورک کو ٹریس کرلیا ہے-
عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے بولی کے نظام کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں