این اے 67 میں اب درآمد کیے گئے نمائندوں کا وقت گزر چکا آنے والے وقتوں میں حلقے کی نمائندگی حلقے کے عوام کا حقیقی نمائندہ ہی کرے گا ,چوہدری عابد جوتانہ

Spread the love

جہلم چوہدری زاہد حیات
سابق تحصیل ناظم جہلم کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عابد جوتانہ نے ایک کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے نا کوئی ذاتی اختلاف ہمارا اختلاف ان سے جو پنڈ دادنخان اور حلقہ این اے 67 کے مسائل کے حل کے نام پر ووٹ لیتے لیکن پھر اس حلقے کو بھول جاتے ان کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی صرف اور صرف اس حلقے کی پس ماندگی سے اس حلقے کے مسائل سے ہے چوہدری عابد جوتانہ نے کہا کہ اس حلقے کے مسائل اس حلقے کا حقیقی نمائندہ ہی حل کر سکتا ہے وہ شخص حل کر سکتا جس نے یہاں اس حلقے کی مٹی میں دفن ہونا ہے چوہدری عابد جوتانہ نے کہا کہ پینے کے پانی کے مسائل ہوں یا جہلم کی حد بندی کے مسائل انشاللہ ضرور حل ہوں اللہ کی مدد کے بعد عوام کی طاقت سے چوہدری عابد جوتانہ نے کہا ان کی پارٹی اس حلقے کے عوام ہیں اور وہ یہ الیکشن عوامی ٹکٹ پر عوام کے لیے لڑیں گے اور انشاللہ عوام کی طاقت سے جیتیں گے ۔چوہدری عابد جوتانہ نے کہا کہ حلقے کے عوام اب لولی پاپ اور محض اعلانات سے نہیں عملی کام کو مانگتے چوہدری عابد جوتانہ نے کہا کہ حلقے کا ہر فرد میرے لیے وی آئی پی شخصیت ہے ان کی عزت میں ہی میری عزت ہے میری لڑائی کا محور اور مقصد صرف اپنے حلقے کی عوام کی کامیابی ہے میری لڑائی کا محور پس ماندگی سے چھٹکارا ہے میری لڑائی کا محور اس حلقے کے عوام کو ہر سہولت ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے چوہدری عابد جوتانہ نے کہا انشاللہ وہ وقت اب گزر چکا جب اس حلقے کی نمائندگی کے لیے لوگ درآمد کیے جاتے تھے اب انشاللہ اس حلقے کی نمائندگی اس حلقے کا اس مٹی کا بیٹا کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں