سرگودھا تھانہ صدر کے ایس ایچ او مجید جٹ نے ڈی پی او اور ڈی ایس پی کے آڈر کو ہوا میں اڑا دیا

Spread the love

ڈی پی او سرگودھا سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دیں اور ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔

جھنگ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سرگودھا تھانہ صدر کے ایس ایچ او مجید جٹ نے ڈی پی او ، اور ڈی ایس پی کے آڈر کو ہوا میں اڑا دیا۔ سرگودھا کا علاقہ104 چک جنوبی کے اعجاز ولد جاوید قوم آرائیں۔مورخہ 27 ستمبر تقریباً شام 4 بجے 7 افراد نے آکر میری ہی دکان میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور میری نقدی رقم ڈیڈھ لاکھ روپے جو کہ دکان کی تھی وہ چھین لی اور چھیننے کے بعد مجھے تشدد کا نشانہ بناتے رہے محمد اشفاق نامی شخص نے آکر میری جان بچائی میں نے ان بندوں کو واضع پہچان لیا ان میں محمد رمضان. تاج محمد. عبدالرحمان .سہیل ہیں۔جن پر پینڈنگ ایف آئی آر چل رہیں ہیں ان لوگوں نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے اس کے بعد میں نے 15 پر کال کی تھانہ صدر سرگودھا کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور وقوعہ دیکھنے کے بعد کاروائی کرنے سے انکار کر دیا۔مدعی اعجاز ، کا کہنا ہے کہ میں ڈی پی او، کے پاس بھی گیا ہوں ڈی پی او، نے ڈی ایس پی کے پاس بھیجا۔ڈی ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ صدر مجید جٹ کو انکواری کرنے کا کہا۔ ضلع کے دو آفیسروں کے کہنے کے باوجود بھی تین دن گزر گئے۔ایس ایچ او مجید جٹ کے سر میں جوں، تک نہ رینگی اعجاز ولد جاوید کی ڈی پی او سرگودھا سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف چائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں