ننھی بچی دعا عمران کا سربراہ چارسدہ پولیس زیب اللہ خان سے ملاقات

Spread the love

پولیس سے میری دلی لگن ہے اور پولیس وردی سے محبت ہے۔ ننھی بچی دعا عمران

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد سے تعلق رکھنی والی ننھی بچی دعا عمران کا ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان سے ملاقات۔ملاقات کے دوران ننھی دعا عمران کاپولیس سے دلی لگن اورپولیس وردی سے محبت کا اظہار ننھی بچی کے اعزاز میں سرٹیفکیٹ اور نقدی انعام گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان نے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنی والی ننھی بچی دعاعمران سے اپنے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر دعاعمران نے کہا کہ پولیس سے میری دلی لگن ہے اور پولیس وردی سے محبت ہے، میری خواہش ہے کہ بڑی ہوکر پولیس آفیسر بنوں ۔دعا عمران نے مزید انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری سے ملاقات کی بھی خواہش کی۔ ننھی آفیسر نے ڈی پی او چارسدہ کو پھول اور قرآن مجید کا غلاف تخفے میں پیش کئے۔ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے دعا عمران کا پولیس سے دلی لگن اور محبت کو سراہتے ہوئے خوبصورت ٹرن آوٹ اور سیلوٹ پر ان کو سرٹیفکیٹ اور نقدی انعام سے نوازاجبکہ کہا کہ جناب آئی جی خیبر پختونخوا سے ملاقات کی خواہش کو پورا کرنے کی بھی مکمل یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں