گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی گورنر ہاوس میں ملاقات

Spread the love

صوبے کی مجموعی صورت حال سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گلگت(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی گورنر ہاوس میں ملاقات گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی ، صوبے کی مجموعی صورت حال، سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر نے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں وزیر اعلی خالد خورشید کے اقدامات کو سراہا۔راجہ جلال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی خالد خورشید کی بہترین ورکنگ ریلشین شپ اور شبانہ روز محنت قابل تعریف ہے۔اس کے ثمرات عوام کو جلد میسر آئینگے۔ملکی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاق اورگلگت بلتستان میں باتیں نہیں عملی کام ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں