اوکاڑہ کے علاقہ شاہبھور میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کا کھلی کچہری کا انعقاد

Spread the love

کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے.فیصل گلزار

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب راو سردار علی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او فیصل گلزار نے تھانہ شاہبھور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے۔ڈی پی او فیصل گلزار نے موقع پر ہی سائلین کی داد رسی کے لیے احکامات جاری کیے کھلی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل گلزار نے اپنے بیان میں کہا کہ کچہری کا مقصد انصاف عوام کی دہلیز پر مہیا کرنا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہریوں کی داد رسی کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں