عالیہ خان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس وومن ونگ لاہور کی صدر منتخب

Spread the love

انسانیت کی انتھک خدمت کرنا ایک بیش قیمت سعادت ہے.عالیہ خان

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں سماجی شخصیت اورقلم کار عالیہ خان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ لاہور کی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ اس منصب کیلئے ن کا نام مرکزی سیکرٹری جنرل تنویر احمد خان نے پیش کیا جبکہ مرکزی چیف آرگنائزر سلمان پرویز اور مرکزی سینئر وائس چیئرمین مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ کی متفقہ تائید کے بعد انہیں بھرپور اتفاق رائے سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ لاہور کی صدر منتخب کر لیا گیا۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ لاہور کی نو منتخب صدر عالیہ خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی انتھک خدمت کرنا ایک بیش قیمت سعادت ہے۔اسلام نے انسانوں کے بنیادی حقوق کا تصور دیا اور ان کی فراہمی کا راستہ مقرر کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مفید اور مثالی معاشرے کے قیام کیلئے انسانوں میں اپنے حقوق سے آگہی بیداراور اور انہیں اپنے فرض کی بجاآوری کیلئے تیار کرنا از بس ضروری ہے۔خالق کی رضا کا راستہ اس کی مخلوق کو راضی کرنے سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں محروم طبقات کی بحالی اور انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف آواز بلند کرنے کے سلسلہ میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کادم غنیمت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں