شکارپور میں 10روز قبل قتل ہونے والے جکھرانی برادری کے 2افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثہ کا احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) شکارپور میں 10روز قبل قتل ہونے والے جکھرانی برادری کے 2افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثہ کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور کے غلام شاہ تھانہ کی حدود میں 10روز قبل قتل ہونے والے جکھرانی برادری کے دو افراد سونو خان اور علی مراد جکھرانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثہ نے جیکب آباد پہنچ کر احتجاج کیا، مقتولین کے ورثہ بشیر احمد اور دولت خان جکھرانی نے کہا کہ شکارپور کے غلام شاہ تھانے کی حدود میں دو ہفتے قبل 6 ملزمان راجا، عنایت، محمود، عابد، لیاقت اور سہنو جکھرانی نے راہ جاتے ہوئے ہمارے 2 بزرگو ں کو بلاجواز قتل کیا پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے ملزمان ہمیں دھمکا رہے ہیں گھر پر حملہ بھی کیا ہے انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکارپور سے نوٹس لیکر انصاف کرنے اور ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں