جیکب آباد میں دوکان پر زبردستی قبضے کے خلاف صراف کا احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں دوکان پر زبردستی قبضے کے خلاف صراف کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صراف شیرو عرف سریش کمار نے ایوان صحافت کے سامنے دوکان پر قبضے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد نے صرافہ بازار میں دوکان پر زبردستی تالے توڑ کر قبضہ کر لیا ہے پولیس کو بھی شکایت کی لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور اب مجھے دھمکایا جا رہا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ عبدالغفار، عبدالرحمن سومرو، ارشد بھٹی اور دیگر نے قبضہ کر لیا ہے دوکان میں پچاس تولہ سونا، 100تولا چاندی اور پانچ لاکھ نقدی موجود ہے، میری بہن بندیا کماری نے عدالت میں عبدالغفار اور دیگر کے خلاف درخواست دی تھی جس کے بعد منت سماجت کی گئی درخواست واپس لی اور پھر نجی فیصلہ کیا گیا جس پر بھی وہ عمل کرنے کو تیار نہیں دوکان پر قبضے کی وجہ سے بے روزگار ہو گیا ہوں ایس ایس پی اور دیگر بالا حکام نوٹس لیکر انصاف کریں اور دوکان پر قبضہ ختم کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں