استقبال کیلئے جیکب آباد کے تمام یونٹس کا سالانہ مشترکہ اجلاس

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے میلادشریف کے استقبال کیلئے جیکب آباد کے تمام یونٹس کا سالانہ مشترکہ اجلاس پارٹی چیئرمین حضرت مولانا ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری کی زیرصدارت ہواجس میں چیئرمین مولانا ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری نے تمام یونٹس کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس دنیا میں بھلائیاں اور برائیاں پھیلتی رہتی ہیں لہٰذا خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو معاشرے میں بھلائی پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں اور بدنصیب ہیں وہ لوگ جو معاشرے میں برائی پھیلانے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں، ہمیں ہر وقت یہی کوشش کرتے رہنا چاہیے کہ معاشرتی برائیوں سے خود بھی بچیں اور اپنے متعلقین کو بھی بچاتے رہیں، اجلاس میں سالانہ 30 محافل میلاد اور 12 میلادی ریلیوں کا شیڈول طے کیا گیا جبکہ 3 اکتوبر کو سالانہ یومِ رضا کا جلسہ جامع میمن مسجد میں منعقد کیا جائے گا اور 4 اکتوبر کو رائیفل ناکہ چوک سے سالانہ مرحبا موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں