میں اور میری کہانی امجد گوندل کی زبانی

Spread the love

میرا نام حسیب ہے ماں کی دعا باپ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ مجھے اللہ نے بادشاہوں والا پیشہ دیا کالا کوٹ پہنے شان کے ساتھ میں گھر سے نکلتا ہوں تو میرے باپ کی آنکھوں کی چمک ماں کے دل کی دھڑکن ہی اور ہوتی ہے۔ باپ نے اپنے خون پسینے سے میرے گھر کی ہر ایک اینٹ سنواری میرے گھر کی بنیادوں میں میری ماں کی دعاوں سے سکون ہی سکون تھا بھائی میرا حوصلہ ہے لیکن میری قسمت میں لکھا تھا کہ مجھے اس معاشرے کے جاہل ظالم لوگوں کے سامنے اس طرح آجانا تھا۔
آج جس کا جتنا منہ اتنی باتیں کوئی میرے ساتھ تو کوئی میرے خلاف بولتا ہے اس سب میں جسے سب سے زیادہ دکھ ہے وہ میرے گھر والے ہیں یا وہ جو میرے ساتھ شان سے کالا کوٹ پہنے گھر سے نکلتے ہیں میرے بھائی ہیں۔
تو ہونا کیا تھا اور ہونی کو کون ٹال سکتا ہے ایک گہری رات گھر کے آنگن میں میری ماں کی چینخ و پکار سنائی دی تو میں نے گھر کے کیمرے چیک کئے جن میں گہری رات کا تمام اندھیرا تھا گھر کی تمام روشنیاں بجھا دی گئی تھیں میں اور میرا بھائی والدہ کی طرف دوڑے چند عام لباس پہنے درندہ صفت لوگ بے رحمی سے میری والدہ کو مار رہے تھے میں اور میرا بھائی انھیں روکنے میں مصروف تھے کہ اچانک ان افراد کے شور کرنے پر باہر کھڑے شخص نے فائرنگ کردی میرا ذہن سن ہو چکا تھا یہ سب کیا ہو رہا تھا یہ کون لوگ تھے مجھے کچھ بھی تو معلوم نہ تھا فائرنگ کی آواز کے بعد مجھے جو محسوس ہوا وہ انسانی خون کی مہک تھی اس کے بعد مجھے کچھ معلوم نہیں مجھے میرے بھائی کو یرغمال بنایا گیا کہیں لے جایا جا رہا تھا جو راستہ یقینا جہلم پل سے گجرات کی جانب جاتا ہے پل سے کچھ ہی آگے پہنچے ہوں گے کہ ان لوگوں کو کسی کی کال آئی اور بس پھر جو سٹوری بنی وہ تو کچھ اور ہی تھی۔
آج میری پہچان بدلنے کی کوششوں میں ہیں یہ کہ جن کی اپنی پہچان داغدار ہے
میرا جرم اس ملک پاکستان میں پیدا ہونا ہے یا میری شرافت ہے ؟
کیا یہ میرے والدین کا جرم ہے کہ انھوں نے مجھے پڑھا لکھا کر معزز شہری بنایا وہ جس سے معاشرے کے لوگ اپنا تحفظ مانگنے کے لئے اپنا خیرخواہ مانتے ہیں آج اس پر دہشت گرد ہونے کا الزام ہے۔
اس ملک کے ظالم جابر افسران جو زوال کا باعث ہیں ہمارے ملک کے ان لوگوں سے میری یہ گزارش ہے کہ کل تمہارا بیٹا تمہارا بھائی بھی کوئی حسیب ہو سکتا ہے ڈرو اللہ کی بے آواز لاٹھی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے یہ دن جو سلاخوں کے پیچھے گزر رہے ہیں تم ان کا حساب میری ماں کی انتظار میں بیٹھی آنکھوں کو کیسے دو گے۔۔۔۔۔۔تیار رہو کہ تمہیں جواب دینا ہوگا اس جہاں میں بھی اگلے جہاں میں بھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں