عمر شریف کی رحلت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے,ایوب کھوسہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) پاکستان کے نامور ورسٹائل اداکار ایوب کھوسہ نے نامور کامیڈین اداکار عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کی رحلت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے اللہ تعالیٰ عمر شریف کو غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ورسٹائل اداکار ایوب کھوسہ نے مزید کہا کہ عمر شریف نے اپنی بہترین کامیڈی کے ذریعے پوری دنیا کو ہنسایا اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھریں عمر شریف کامیڈی کی دنیا کا منفرد نام تھے انہوں نے اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے 4 کروڑ اور ان کے لیے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں