پاکستانی کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں,ذیشان شاہ

Spread the love

عمر شریف پاکستانی انڈسٹری کے عظیم فنکار تھے۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ق

دبئی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق رہنما پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی صدر و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ یو اے ای متحدہ عرب امارات ذیشان شاہ کا پاکستانی کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس انہوں نے کہا کہ عمر شریف پاکستانی انڈسٹری کے عظیم فنکار تھے،اور وہ ایک لمبے عرصہ سے نا صرف پاکستان بلکہ انڈیا ،امریکہ ، کینیڈا ،گلف ،اور کئی دیگر ممالک میں بھی اپنے مزاحیہ انداز اور جملوں سے مسکراہٹیں بکھیرتے رہے ہیں ذیشان شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ پاک عمر شریف کی مغفرت فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، اور اللہ پاک سے انکی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں