جمیعت علماء اسلام مولانا سمیع الحق گروپ کا مشاورتی اجلاس

Spread the love

مرکزی اور صوبائی قائدین کا دورہ بنوں کے انتظامات کو حتمی شکل دے دیا گیا۔

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام مولانا سمیع الحق گروپ کا مشاورتی اجلاس ،مرکزی اور صوبائی قائدین کا دورہ بنوں کے انتظامات کو حتمی شکل دے دیا گیا ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا سید فدا حمد شاہ اور ڈاکٹر محمد نواز خان وزیر نے بتایا ۔کہ 9 اکتوبر کو ایڈیٹوریم ھال میں جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ کا ایک بڑا کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے ۔جس میں مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کریں گے ۔کنونشن کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔قائدین کا لنک روڈ چوک ،نظم بازار میں شاندار استقبال کیا جائے گا ۔اور جلوس کی شکل میں ان کو ایڈیٹوریم ھال تک لایا جائے گا ۔شام پانچ بجے جنوبی اضلاع کے علمائے کرام اور عمائدین سے ملاقاتیں اور شمولیتی تقریب منعقد کی جائے گی ۔جبکہ سات بجے سوشل میڈیا کلب بنوں کا دورہ کرے گا ۔ضلعی امیر مولاناسید فدا احمد شاہ نے جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ کے تمام علمائے کرام کو مرکزی اور صوبائی قائدین کا دورہ کامیاب بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں