جیکب آباد(نامہ نگار) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃاللہ علیہ کے عرس مبارک کے سلسلے میں سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے جامع میمن مسجد میں سالانہ جلسہ یومِ رضا منعقد کیا گیا، جس میں معروف ثناء خوان محمد رحیم قادری اور ممتازعلی سرکی نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرکے شرکاء کو محظوظ کیا بعد ازاں چیئرمین سنی پارٹی پاکستان حضرت مولانا ابوالحسن عبدالخالق قادری نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا کہ علمائے حق کی قدر کرنے والی قوم کا دین سلامت رہتا ہے بصورتِ دیگر جہالت پھیلنے سے گمراہی کو عروج ملتا ہے، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃاللہ علیہ دین اسلام کے عالی مرتبت عالم تھے جنہوں نے اپنی خداداد علمی صلاحیتوں سے برصغیر میں پھیلائی گئی کفر و ضلالت کی گمراہی اور جہالت کا سختی سے رد فرمایا۔
