جیکب آباد(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گزشتہ شب خصوصی طیارے میں جیکب آباد پہنچے اور قصبہ محمد پور اوڈھو جاکر پیپلز پارٹی کے رہنما سردار محمد پناہ اوڈھو کی وفات پر ان کے بھائی ڈی آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھوسے تعزیت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر شبیر علی بجارانی، مکیش چاولہ، شرجیل میمن، اعجاز حسین جکھرانی، ممتاز حسین جکھرانی، ڈاکٹر سہراب سرکی، میر لیاقت علی لاشاری اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سردار محمد پناہ اوڈھو کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے انتقال سے پارٹی ایک نڈر،بے باک اور مخلص رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے محمد پور اوڈھو میں میڈیا سے گفتگو سے انکار کیا اور واپس روانہ ہوگئے
