جیکب آباد(نامہ نگار) بلاول بھٹو زرداری کا سردار محمد پناہ اوڈھو کے لواحقین سے اظہار تعزیت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع جیکب آباد کے سابق صدر اور سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل جیکب آباد سردار پناہ خان اوڈھو کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد پناہ خان اوڈھو کے انتقال پر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ سردار محمد پناہ اوڈھو ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہے، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
