ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم: ، میونسپل ہال میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم کا جائزہ، سہولت بازار میں آٹے کے سٹال کا معائنہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی میں ٹراما سینٹر کی تعمیرکے لئے جگہ کا معائنہ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے تحصیل چیچہ وطنی کا اچانک دورہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی رانا شاہد ندیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے میونسپل ہال میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کا معائنہ کیا اور ویکسین کی انٹری بارے تفصیلات دریافت کیں۔ انہوں نے سہولت بازار کابھی دورہ کیا اور وہاں اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور قیمتوں کا معائنہ کیا۔ وہ آٹے کے سٹال پر بھی گئے اور آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ انہوں نے دیگر اشیاء صرف کے سٹالز کا بھی وزٹ کیا اور ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس کے علاوہ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں ٹراما سینٹر کے لئے مختص کی گئی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔
