بزم غوثیہ وزیرآباد کے زیر اہتمام 51ویں سالانہ محفل نعت کا انعقاد

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز )آقائے نامدار محبوب رب العالمین تاجدار عرب وعجم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے جشن ولادت پربزم غوثیہ وزیرآباد کے زیر اہتمام 51ویں سالانہ محفل نعت گراؤنڈ ایم سی ھائی سکول چوک میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زیر صدارت چوہدری نذیر احمد وڑائچ اور ملک محمد یوسف چاند کے زیر انتظام منعقد ھوئی.جس میں درگاہ حضرت سلطان باھو کے سجادہ نشین صاحبزادہ خالد سلطان القادری، درگاہ حضرت خواجہ گنج گوھر کے زیب سجادہ حافظ پیر محمد کاشف چشتی، آستانہ عالیہ سوھدرہ کے سجادہ نشین پیر سید محمد صفی اعظم چن پیر شاہ، رکن صوبائی اسمبلی محترمہ طلعت شوکت منظور چیمہ، مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاءالنور، امتیاز اظہر باگڑی، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رانا امجد محمود، چوہدری محمد یوسف، محمد ادیس سپال ایڈووکیٹ، احمد یار وڑائچ کے علاوہ ممتاز مذہبی، روحانی، سیاسی،سماجی شخصیات کے علاوہ ھزاروں غلامان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی.اس موقع پر پورے علاقے کو آرائشی روشنیوں سے سجایا گیا اور پورے شہر میں عید کا سماں تھا. مخیر حضرات نے سینکڑوں دیگیں کھانا تقسیم کیا. خواتین کے لئے علیحدہ با پردہ انتظام کیا گیا تھا. محفل نعت میں ملک بھر کے معروف اور ممتاز نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ھدیہ عقیدت پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں