جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں ایزی لوڈ کی دوکان سے چوری کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی کیمرا پر نشاندہی کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود ٹیوں رام پل پر واقع سینئر صحافی زاہد علی کھرل کے بھانجے محمد ملوک کھرل کی ایزی لوڈ کی دوکان سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے چوری کرنے والے ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے، اس سلسلے میں سینئر صحافی زاہد علی کھرل سے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرا کے ذریعے چوری کرنے والوں کی نشاندہی بھی ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود سٹی تھانہ کی پولیس ان کو گرفتار نہیں کررہی اور ہمیں صرف تسلیاں دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، پولیس نشاندہی کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتار نہ کرکے ثابت کررہی ہے کہ ان واقعات میں پولیس خود ملو ث ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی سی ٹی وی کیمرا میں نظر آنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کی گئی رقم واپس کرائی جائے۔
