ہڑپہ پولیس کے افسروں اور جوانوں کو جرآت اور بہادری پر خراج تحسین پیش کیا گیا

Spread the love

شہریوں نےمقامی پولیس کے جوانوں، ڈی پی او ساہیوال صادق خان بلوچ ڈی ایس پی صدر سرکل عبد الرحمٰن عاصم اور ایس ایچ تھانہ ہڑپہ اختر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےپنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

ہڑپہ۔(چوہدری محمد آ صف ندیم سے) گزشتہ رات ہڑپہ پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ 2 ڈاکو جہنم واصل ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ ہڑپہ کی حدود نہر ایل بی ڈی کے قریب ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ اختر خان اور ان کی ٹیم نے 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ کی فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا تھوڑی دیر کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے تھے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہڑپہ پولیس اور ڈاکووں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ہلاک ہونے والےڈاکووں کی شناخت محسن وہینوال سکنہ 451گ ب ضلع فیصل آباد اور پھمی دلو سکنہ 21دلو والی کسووال کے نام سے ہوی ہے دونوں ڈاکو بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم تھے اور ضلع ساہیوال پولیس کو بھی متعدد واداتوں میں مطلوب تھے تھانہ ہڑپہ اور پولیس چوکی ہڑپہ کے انچارج صاحبان اور دیگر پولیس جوانوں جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خوف و ہراس کی فضا قائم کرنے والے ڈاکوؤں کو جہنم واصل کیا کہ اعتراف میں ہڑپہ سے تعلق رکھنے والی تاجروں برادری اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نےڈاکوؤں کا قلع قمع کرنے اور علاقہ میں امن وامان بحال کرنے پر ڈی پی او ساہیوال صادق خان بلوچ ڈی ایس پی صدر سرکل عبد الرحمٰن عاصم ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ اختر خان پولیس چوکی انچارج ہڑپہ اے ایس آئی شکیل احمد آرائیں سمیت دیگر پولیس کے جوانوں کو جرآت اور بہادری پر گلے مالا ڈال کر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہڑپہ پولیس زندہ باد پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں