جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈکیت گینگ کے 3 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، لوٹی ہوئی رقم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی اسپیشل اسکواڈ کی ٹیم نے کاروائی کے دوران 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق 1 اکتوبر کی رات بولان پیٹرولیم سروس کے تین ملازمین راجہ بابر حسین عاربانی، عبدالباسط سومرو اور جاوید احمد ٹالانی سے بائے پاس پر تین موٹر سائیکل سوار ڈکیت ریاض احمد جتوئی، پرویز احمد جتوئی اور یار محمد رند نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 95 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، ایسی کاروائی پر اسپیشل اسکواڈ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ڈکیتی میں لوٹی ہوئی رقم ایک لاکھ 95 ہزار روپے نقدی اور موبائل برآمد کرلی ہے، ملزمان کے خلاف صدر تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم یار محمد رند قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلہ سمیت 19 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
