سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے جیکب آباد میں 12واں سالانہ جلسہ استقبال ماہ میلاد منعقد کیا گیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے جیکب آباد میں 12واں سالانہ جلسہ استقبال ماہ میلاد منعقد کیا گیا جس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین مولانا ابوالحسن عبدالخالق قادری کی، جلسہ میں معروف ثناء خوان حضرات نے جشن ولادت کے سلسلے میں نعتیہ کلام پیش کئے، اس موقع پر جلسہ سے علامہ مفتی محمد عارف سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ پاک نے اپنے آخری نبی حضرت محمدﷺکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر مبعوث فرمایا اور دوسری جگہ خود ہی ارشاد فرمایا کہ اللہ کے فضل اور رحمت پر جشن منایا کریں لہٰذا جناب رحمۃاللعلمین ﷺ کی آمد پر خوشیاں منانا سنت الٰہیہ ہے، آخر میں صلٰوۃ وسلام کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں