ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم )حکومت پنجاب کی ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہمتام پہلا دینی مدارس انٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شیخ ظفر علی کرکٹ سٹیڈیم ساہیوال میں کھیلا گیا فائنل میچ جامعہ فریدیہ الیون نے جامعہ صدیقیہ الیون کو ہرا کر بآسانی60 رنز سے جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال سید واجد علی شاہ تھے۔شیخ ظفر علی کرکٹ سٹیڈیم ساہیوال پر کھیلے گئے فائنل میچ میں جامعہ فریدیہ الیون ساہیوال نے پہلے کھیل کر مقررہ آٹھ اوورز میں 116رنز بنائے کپتان سرفراز احمد کی شاندار بیٹنگ،جامعہ صدیقہ کے کپتان علامہ شبیر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں جامعہ صدیقیہ الیون ساہیوال کی ٹیم56 رنز بنا سکی اس طرح دینی مدارس انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ چیمپئن جامعہ فریدیہ الیون بن گئی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال سید واجد علی شاہ تھے جن کا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساہیوال چوہدری عبدالقیوم گجر نے استقبال کیا- ڈپٹی کمشنر سید واجد علی شاہ نے ونر رنرز اپ ٹیموں میں ٹرافیاں،میچ آفیشلز اور دیگر شرکاء میں انعامات و شیلڈز تقسیم کیں
