جشن ولادت کو بھر پور عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کے لئے وزیرآباد مذہبی سیاسی سماجی صنعتی تاجر تنظیموں کا خصوصی اجلاس

Spread the love

فخر موجودات سرور کائنات ختم الرسل مولائے کل محبوب رب کائنات حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت کو بھر پور عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کے لئے وزیرآباد کی مذہبی سیاسی سماجی صنعتی تاجر تنظیموں کے نمائندگان اور ممتاز شخصیات کا مشترکہ خصوصی اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رانا امجد محمود منعقد ھوا جس میں شہر بھر آرائش کرنے اور تمام سرکاری اداروں سکول کالجز صنعتی اداروں مارکیٹوں اور گلی محلوں میں آرائشی روشنیوں اور سجاوٹ کے لئے جمع پروگرام تشکیل دیا گیا اجلاس میں پوفیر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی قاری سعید ارشد طارق جاوید ملک محمد ادریس سپال محمد اکرم پہلوان محمد خالد مغل اور چوہدری محمد یوسف کی تجاویز پر میلاد شریف کے موقع پر تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے حکم میں کہا کہ جلوس کے دوران کسی غیر شرعی حرکت کی اجازت نہیں دی جائےگی ہلڑ بازی کرنے والے اور ڈیک پر فلمی گانے چلانے بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے پولیس سخت ایکشن لے گی مساجد اور دیگر مقامات پر محافل کے انعقاد کے لئے پیشگی اجازت کی ضرورت نہ ھوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں