قومی کراٹے چیمپیئن شپس 2021 کوئٹہ, دوسرا روز پاکستان واپڈا کے نام، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب اتوار کو کوئٹہ میں منعقد ہوگی
کوئٹہ اٹھائیسویں مینز و چودہویں وومنز قومی کراٹے چیمپیئن شپس 2021 اختتامی مراحل میں داخل، چیمپیئن شپ کے دوسرے روز 55، 60، 67 و 75 کلوگرامز جبکہ خواتین کے 45، 50 و 61 کلوگرامز کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے، تفصیلات کے مطابق پہلے و دوسرے دن پاکستان واپڈا مرد و خواتین ٹیموں نے میدان مار لیا، پہلے دن 8 کے 8 کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیا جبکہ دوسرے روز (09 اکتوبر کو) مرد و خواتین کے سات مختلف ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے۔55 کلوگرام میں KP کے مراد خان گولڈ و واپڈا کے نعمان احمد نے سلور میڈل حاصل کیا، 60 کلوگرام میں آرمی کے ہمایوں گولڈ، کے پی کے آصف سلور اور واپڈا کے علی محمود نے براؤنیز میڈلز حاصل کیا، 67 کلوگرام میں واپڈا کے نصیر احمد گولڈ پنجاب کے احتشام نے سلور میڈل حاصل کیا، خواتین کے 45 کلوگرام میں سندھ کے امنہ مرزا گولڈ و بلوچستان کے حلیمہ نے سلور، 50 کلوگرام میں واپڈا کے لائبہ ضیاء نے گولڈ و پولیس کے فضا نے سلور، 55 کلوگرام میں آرمی کے ثناء نے گولڈ و واپڈا کے فخرالزمان نے سلور میڈل حاصل کیا۔دوسرے روز کے اختتام پر مردوں میں واپڈا نے مجموعی طور پر 6 گولڈ، 1سلور اور 1 براؤنز میڈل لے کر پہلی جبکہ آرمی نے 1 گولڈ 4 سلور اور 3 براؤنز میڈلز لے کر دوسری پوزیشن پر ہے۔ خواتین میں واپڈا نے مجموعی طور پر 5 گولڈ اور 2 سلور میڈلز لے کر پہلی جبکہ آرمی نے 2 گولڈ، 3 سلور و 2 براؤنز میڈلز لے کر دوسری پوزیشن پر ہے، دوسرے روز خواتین میں سندھ اور مردوں میں کے پی نے ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب اتوار کو کوئٹہ میں منعقد ہوگی
