ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر سرپرستی شہر اور گردونواح کی 65 دکانوں پر سبسڈائز چینی فراہم کردی گئی

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم : حکومت پنجاب کے حکم پر ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر سرپرستی شہر اور گردونواح کی 65 دکانوں پر سبسڈائز چینی فراہم کردی گئی -اس ضمن میں طے کردہ پالیسی کے مطابق شہریوں کو امپورٹڈ چینی 90 روپے فی کلو میں فروخت کی جائیگی-ڈپٹی کمشنر نے انڈسٹریز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مو کو چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ
جن دکانداروں کو سبسڈائزڈ چینی دی گئی ہے ان کو مانیٹر کیا جائے مصنوعی قلت اور ناجائز نرخ کی شکات پر ڈیلیز اور دکاندار بلیک لسٹ کردیا جائیگا صارفین کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیج ہے-انہوں نے کہا ہے کہ ہر دکاندار کو اس بات کا لازمی پابند کیا جائے کہ وہ سبسڈائزڈ چینی کی دستیابی کا بورڈ اور 90 روپے فی کلو چینی کا نرخنامہ لازمی اپنی دکان کے باہر آویزاں کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں