میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین و یونین کونسل لیول پر صفائی والا عملہ غائب

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین و یونین کونسل لیول پر صفائی والا عملہ غائب اہل علاقہ کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق کوٹ خادم علی شاہ میں واقع گلی نمبر دو اور نو جو کہ گٹروں کے پانی سے کسی نہر یا کھالے کا منظر پیش کر رہی ہے لیکن وہاں پچھلے آیک دو ہفتے سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے کسی بھی ملازم کے سر پر جوں تک نہیں رینگی اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ صفائی والے عملے کو فون کر کر کے تھک چکے ہیں ڈیلی یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں صبح آپکا کام ہو جائے گا لیکن آیک ہفتے سے انکی صبح ای نہیں آ رہی اور اسی گلی میں واقع مسجد جہاں لوگ نماز کی ادائیگی کے لئے اسی راستے کا استعمال کرتے ہیں جہاں لوگوں کو گزرنے میں بڑی مشکلات کا سامنا رہتا ہے اہل علاقہ کا اعلیٰ افسران سے عملے کے خلاف سخت سے سخت نوٹس لینے اور جلدآز جلد کام کروانے کا مطالبہ۔۔۔یاد رہے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تنظیمی عہدےدران اور افسران ایسی علاقے کے رہائشی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں