چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی میں چائلڈ پروٹیکشن کمپین کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

سپیشل کوآرڈینیٹر وزیر اعلی و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی پنجاب و چئیرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی میں چائلڈ پروٹیکشن کمپین کا اہتمام کیا گیا چائلڈ پروٹیکشن کمپین کا اہتمام اسلامک ریلیف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں آر پی او راولپنڈی ران احمر، ڈی سی راولپنڈی محمد علی، کنٹری ڈائریکٹر اسلامک ریلیف پاکستان عمیر حسن، سی ٹی او رائے مظہر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے فرح آغا،تہمینہ محسن ایڈوائزر ٹو چئیرپرسن، فوکل پرسن راولپنڈی عمران راجہ، فوکل پرسن راولپنڈی تیمور بھی موجود تھے چائلڈ پروٹیکشن مہم کے لیے، انتظامیہ اور این جی اوز مل کر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ساتھ دیں۔ اس کمپین کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور دیگر ادارے مل کر بچوں کے تحفظ کیلئے آگاہی مہم چلائیں گے بچوں پر تشدد، زیادتی، بھکاری بچوں یا بھکاری مافیا کو دیکھیں تو چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا 15 پر فوری اطلاع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں