چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کا اچانک دورہ

Spread the love

(ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم)
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کا اچانک دورہ کرکے وہاں طبی سہولیات کی فراہمی,صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا-چیف سیکرٹری بغیر پیشگی اطلاع اوکاڑہ پہنچے-انہوں نے ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا-انہوں نے مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات اور ڈاکٹروں و عملہ کے رویہ بارے استفسار کیا-مریضوں نے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی پراطمینان کا اظہار کیا-اس موقع پر ایک خاتون کی شکایت پر چیف سیکرٹری نے ایم ایس کو فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مریضوں اور انکے لواحقین کے مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی-چیف سیکرٹری نےکہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کیلئے تمام مطلوبہ وسائل مہیا کئے جائیں گے، بہترین طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسیں اورعملہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں-چیف سیکرٹری نے ہسپتال میں انتظامات کی تعریف کی اور انہیں مزید بہتر بنانے کا حکم دیا-ایم ایس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں ٹراما سینٹر کے قیام کی تجویز زیر غور ہے. ہسپتال کی جانب سے مریضوں کو مفت کھانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے-بعد ازاں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے دورہ ساہیوال کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا-انہوں نے ایمرجنسی، ڈینگی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیااورمریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا- چیف سیکرٹری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طب مقدس پیشہ ہے، ڈاکٹر اور عملہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں-چیف سیکرٹری نے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی-
چیف سیکرٹری نے کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کی-اجلاس میں ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول اقدامات، زیر التواریونیو مقدمات کا جائزہ لیا گیا-انہوں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن اور تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو
اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات دیئے-انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی افسران روزانہ ایک گھنٹہ عوام کیلئے مختص کریں، افسران اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں-چیف سیکرٹری نے کہا کہ کرپشن کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی-انہوں نے ترقیاتی سکیموں میں فنڈز کےبروقت استعمال اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا. ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے معاشی سرگرمیاںاورروزگار کے مواقع پیدا ہونگے. انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اراضی ریکارڈ سنٹرزکے باقاعدگی سے دورے کریں، ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےاوردو سال سے زائد کوئی ریونیو مقدمہ زیر التوا نہ رہے-اجلاس میں چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ اشیاء کی طلب، رسد اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کی جائے، قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے افسران اپنے فرائض متحرک انداز میں انجام دیں. بڑے سٹوروں پر ڈپٹی کمشنر کاؤنٹرز کا قیام احسن اقدام ہے-چیف سیکرٹری نے کمشنر آفس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا. ساہیوال ڈویژن کے کمشنر علی بہادر قاضی اور تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں