ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ سے ڈائریکٹرمحمد اختر محمود عباسی اور سٹیک ہولڈرز نے ملاقات

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیمۛ پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے سب پراجیکٹس کے تحت منصوبوں پر جاری پیش رفت اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ سے ڈائریکٹرمحمد اختر محمود عباسی اور سٹیک ہولڈرز نے ملاقات کی-اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری نوریز شکور،شکیل خان نیازی،چیئر مین پی ایچ اے چوہدری علی شکورنیازی انجنئرنگ اینڈ پروکیورمنٹ کنسلٹنٹ نیس پاک، ٹھیکیدار ، اربن موبیلیٹی ڈیزائن کنسلٹنٹ، پروگرام مینجمنٹ یونٹ، سٹی امپلیمینٹیشن یونٹ ساہیوال اور دیگر سٹیک ہولڈرز مو جود تھے۔ سٹیک ہولڈرز نے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور ڈائریکٹر نے سٹیک ہولڈرز کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے-ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ منصوبہ ضلع ساہیوال کے عوام کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا تحفہ ہے جاری کاموں کی جلد تکیمل یقینی بنائی جائے تاکہ عوام مفاد عامہ سے ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منصوبہ کی راہ میں حائل تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا- پنجاب حکومت نے ساہیوال میں 11ارب روپے مالیت کے واٹر سپلائی اور جدید سیوریج سسٹم پر کام کا آغاز کر دیا ہے جو شہر کی ترقی کے لئے 18ارب روپے کے پیکج کا حصہ ہے جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،نکاسی آب کا نظام،آلودہ پانی کی جدید ٹریٹمنٹ،سالڈ ویسٹ مشینری کی فراہمی،تفریحی پارکس کی بحالی اور دیگر منصوبے شامل ہیں – پراجیکٹ کے ذریعے ساہیوال میں پینے کے صاف پانی،سیوریج مسائل کے حل اور صفائی کی 20 سال تک کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا جبکہ اس نئے سسٹم میں تقریبا5لاکھ54ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا ہو گا -اس پراجیکٹ کے ذریعے تقریبا557کلو میٹر تک پھیلی پرانی و زنگ آلود پائپ لائنز کو تبدیل کر دیا جائے گا اور آنے والے 2سالوں میں 28نئے ٹیوب ویل،10نئے فلٹریشن پلانٹس اور4نئے واٹر ریزر وائر لگائے جائیں گے – پروگرام ڈائریکٹرمحمد اختر محمود عباسی نے بتایا کہ پروگرام کے تحت نکاسی آب کا یہ جدید نظام 10لاکھ53ہزار افراد کو سینٹیشن کی سہولیات فراہم کرے گا اور اس ضمن میں تقریبا 91کلو میٹر لمبی سیوریج کی نئی نالیاں بچھائی جائیں گی جس میں سے 11744فٹ لمبی لائینیں بچھائی جا چکی ہیں جس سے ساہیوال کے نکاسی آب کے نظام میں بہتری آئے گی -مزید براں گندے پانی کے موجودہ13چھوٹے پمپنگ اسٹیشنز ختم کر کے دو مرکزی پمپنگ اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں جس سے کارپوریشن کے بجلی کے اخراجات بھی کم ہونگے -اس منصوبے کے تحت لوکل گورنمنٹ موجودہ پارکس اور گرین ایریاز کی تعمیر نو،پینے کے صاف پانی کی یقینی فراہمی،گندے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ،سینی ٹیشن کے نظام کی بہتری اور گندے پانی کے نکاس کے منظم سسٹم کے قیام کیلئے پر عزم ہیں۔ علاوہ ازیں پانی کا ضیاع روکنے کے لئے گندے پانی کو ری سائیکل بھی کیا جائے گا تا کہ اسے آبپاشی و دیگر مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے – پروگرام ڈائریکٹر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹ کے تحت154ملین روپے کی لاگت سے ساہیوال کے باسیوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے 3بڑے پارکس کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو چکا ہے جس میں شامل فرید ٹاؤن پارک،فتح شیر پارک اور چمن زار پارک شامل ہیں-مزید براں اب تک میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوجدید مشینری فراہم کی جا چکی ہےویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعیر کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں