پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیرصاحب اپنوں کی بے توقیری لیے چلے گئے

Spread the love

کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان )
پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیرصاحب اپنوں کی بے توقیری لیے چلے گئے۔۔ ہماری نسلوں کہ وہ سانس جو وہ اس محفوظ ملک میں لیتے رہینگے وہ ڈاکٹر صاحب کے مقروض ہونگے۔ وہ آخری دم تک ملک پاکستان کے لیے دستیاب رہے۔۔اور نظر بندی کے خلاف برسر پیکار رہے۔۔اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔۔آمین دلاور خان صدیقی ایڈوکیٹ

تفصیلات کے مطابق سابق جنرل سیکریٹری پنڈدادنخان بار کونسل دلاور خان صدیقی نے ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کی وفات کو قومی سانحہ قرار دیا ہے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کی موت پوری قوم کو یتیم کر دیتی ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے ملک پاکستان کو رہیتی دنیا تک روشن ستارہ بنا دیا ہے۔یہ بھی ایک المیہ ہی ہے کہ ہم نے ان کی وہ قدر نہیں کی جسکے وہ حقدار تھے ان کے لیے حکومت کی جانب آخری دم تک جاری نظر بندی تکلیف دہ رہی ہے۔۔ان کا نام رہتی دنیا تک اسلامی ایٹمی پاور بنانے والے کی حیثیت سے زندہ و جاوید رہیے گا۔ انہوں نے مزید کہا میری تمام قوم سے اپیل ہے کہ ان کی وصیت کے مطابق ہر سطع پر کے لیے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں